الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے علاقائی سطح پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ پیپلزپارٹی پارٹی نے حلقہ این اے 237 اور پی ایس 105 کیلئے الیکشن آفس کا افتتاح کردیا۔ 

پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈیفینس ویو یوسی فائیو میں الیکشن آفس قائم کیاگیا ہے۔ الیکشن آفس کا افتتاح پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کیا۔ سابق صوبائی وزیر سعید غنی خود بھی حلقہ پی ایس 105 سے انتخاب لڑیں گے۔ 

الیکشن آفس ڈیفنس ویو یوسی فائیو کے مقامی رہنما اویس مروت کی جانب سے قائم کیا گیا۔ الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر  چنیسر ٹائون چیئرمین فرحان غنی سمیت جیالوں اور علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔