شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے اہم اپیل کر دی

شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے اہم اپیل کر دی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کے نامور موسیقار اور گلوکار شہزاد رائے نے ڈاکٹروں سے اپنی زبان میں نرمی اور مٹھاس لانے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں اداکار نے لکھا کہ جس تلخ لہجے میں ڈاکٹر مریضوں سے گفتگو کرتے ہیں اس کا احتساب ہونا چاہئے۔

شہزاد رائے نے بتایا کہ انہیں متعدد مرتبہ ایسی باتیں پہنچی ہیں کہ نامور اور مشہور ڈاکٹر بھی اپنے مریضوں کی تذلیل کرتے ہیں۔

 گلوکار نے ڈاکٹروں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میٹھے الفاظ کی اہمیت کو یاد رکھیں، بسا اوقات یہ دوائی سے زیادہ علاج کیلئے بہتر ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ  شہزاد رائےنے اس سے قبل بھی ہیلتھ کیئر سسٹم کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرکے اسے تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔