ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عادی مجرم ٹک ٹاکرغیر قانونی اسلحہ رکھنے پرگرفتار

TikToker arrested in Peshawar, Tiktok, Illegal arms act, Pakistan, Islamia College Peshawar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد: معروف عادی مجرم ٹک ٹاکرخاکسار انجم   کو غیر قانوی اسلحہ رکھنے پر  ریلوے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 ایس ایچ او ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ جمال عبدالناصر  کے مطابق ملزم خاکسار انجم غیرقانونی اسلحہ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن داخل ہوا، جس کے باعث اسے گرفتار کیا گیا۔

 عبدالناصر کا کہنا ہے کہ ملزم سے غیرقانونی اسلحہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا،غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔as اس سے پہلے ٹک ٹاکر خاکسار پشاور کے اسلامیہ کالج  کی لائبریری کے شیشے توڑنے پر گرفتار ہوا تھا۔ خاکسار اسلامیہ کالج میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا۔ اسلامیہ کالج پشاور نے اسےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کالج سےنکالا تھا۔