'گول گپے والی' اداکارہ عائزہ خان کی ویڈیو کے چرچے

Ayeza Khan new video viral
کیپشن: Ayeza Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر بھی عائزہ کو متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوب شیئر ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر 1 کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ ہیں, سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک اور ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں علی ذیشان کے ساتھ میڈیم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer