سلمان خان کو گہراصدمہ، قریبی دوست انتقال کرگئے

سلمان خان کو گہراصدمہ، قریبی دوست انتقال کرگئے
کیپشن: Salman khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ میں اپنی شخصیت سے لوگوں کو اپنے سحر میں گرفتارکرنے والےاداکار سلمان خان بھارتی سیمناوں پر برسوں سے راج کررہے ہیں۔مختلف اداکاراوں کو انڈسٹری میں متعارف کروانے والے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان گہراصدمہ اس وقت لگا جب انکے قریبی دوست کے انتقال کی خبر سامنے آئیْ۔

اداکار سلمان خان کے باڈی ڈبل ساگر پانڈے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ بالی ووڈ اداکاروں نے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔بالی ووڈ اداکار سلمان نے افسوسناک خبر پر ساگر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور افسوس و غم کا اظہار کیا۔

ساگر پانڈے جم میں ورزش کر رہے تھے کہ اس دوران وہ اچانک بے ہوش ہو گئے۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے جوگیشوری ایسٹ میں واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

45 سالہ ساگر پانڈے نے کئی فلموں میں سلمان خان کے لیے باڈی ڈبل کا کردار ادا کیا اور انہیں سلمان خان کا ہم شکل بھی کہا جاتا تھا۔واقعے کے بعد سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساگر پانڈے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘ میرے ساتھ رہنے کے لیے دل سے شکریہ ادا کر رہا ہوں، ساگر بھائی تمہاری روح کو سکون ملے، شکریہ’۔

ساگر پانڈے 50 سے زائد فلموں میں باڈل ڈبل بنے۔ 1998 میں ساگر پہلی بار فلم “کچھ کچھ ہوتا ہے” میں سلمان کے لیے باڈی ڈبل کرتے نظر آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے “بجرنگی بھائی جان، ٹیوب لائٹ، دبنگ، دبنگ 2 اور دبنگ 3” سمیت دیگر فلمیں کیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں ساگر نے بتایا تھا کہ وہ 50 سے زائد فلموں میں باڈی ڈبل بن چکے ہیں.