کورونا کے وار پھر تیز، مزید 2 افراد جاں بحق، 75 نئے کیس رپورٹ

کورونا کے وار پھر تیز، مزید 2 افراد جاں بحق، 75 نئے کیس رپورٹ
کیپشن: Corona Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہو گیا جبکہ 48 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11 ہزار 718 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 75 کیسز کورونا مثبت رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے 48 مریضوں کی حالت نازک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.64 ریکارڈ کی گئی۔