سر عام گاڑی پرفائرنگ کر نے والا شخص کون؟ بڑا راز کھل گیا

سر عام گاڑی پرفائرنگ کر نے والا شخص کون؟ بڑا راز کھل گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں سر عام گاڑی پرفائرنگ کر کے ایک نوجوان کو زخمی کرنے والا نوجوان سابق آئی جی کا بیٹا نکلا۔

24 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 24 ستمبر کی شب ڈیفنس اے میں سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی کئی گاڑیوں کو اوورٹیک کرتی ہوئی کالے رنگ کی جیپ کے آگے رک جاتی ہے۔

سبز  نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ایک نوجوان نکل کر اندھا دھند فائرنگ کرنے لگتا ہے، گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو جاتا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا نوجوان واپس اپنی گاڑی کی طرف پلٹتا ہے اور گاڑی لے کر بھاگ جاتا ہے۔زخمی نوجوان حشام علی کے مطابق ملزم نے گاڑی کے آگے گاڑی کھڑی کرنے سے روکنے پر فائرنگ کی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ تھانے میں ملزم کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام قاسم ہے اور وہ سابق آئی جی احسن محبوب کا بیٹا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer