ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے سے 97ہزار 822 روپے ہوگیا۔عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے سے 1754 ڈالر فی اونس ہوگئی۔