ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف پاکستانی اداکارہ شدید بیمار،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی

معروف پاکستانی اداکارہ شدید بیمار،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کر دی
کیپشن: actress
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تندرستی ہزار نعمت ہے اس بات کا احساس تب ہوتا ہے جب انسان کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے۔ 
  گزشتہ دنوں  فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان  کورونا کا شکار ہوئیں اور ان میں شدید علامات پائی گئیں بیماری کی شدت کے باعث  اُن کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت بھی چلی گئی تھی۔

 اب  کبریٰ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اب وہ تقریباً ایک ہفتے بعد چائے کو چکھنے میں کامیاب ہوئی ہیں اور اللہ کی اس نعمت پر شکرگزار ہیں۔

 اداکارہ نے لکھا کہ بحیثیت انسان ہماری چھوٹی اور بڑی خوشیوں کے پیمانے مضحکہ خیز ہیں، آج مجھے یہی ٹی شرٹ زیب تن کیے تیسرا دن ہے، کوئی میک اپ نہیں کیا اور نہ ہی فلٹر استعمال کیا گیا ہے جبکہ میری انرجی بھی بالکل زیرو ہے،انہوں نے کہا کہ آزادی سے پُرسکون ہوا میں سانس لینے کیلئے میں اس وقت اپنے رب کی شکرگزار ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

  انہوں نے لکھا کہ ہم بڑی آسائشوں کے خواب میں چھوٹی خوشیوں اور اللہ کی نعمتوں کو نظر انداز کردیتے ہیں، جو غلط ہے۔ ہمارے لیے سب سے بڑی خوشی روٹی کپڑا اور مکان ہے لیکن آج میرے پاس ان تمام آسائشوں کے ہونے کے باوجود، میں سننے، سونگھنے، چکھنے کی صلاحیت دینے پر اللہ تعالیٰ کی  شکرگزار ہوں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو دکھائی دے رہی ہے۔