بجلی چوروں نے ٹیکنالوجی کا توڑ ڈھونڈ لیا، افسر پریشان

بجلی چوروں نے ٹیکنالوجی کا توڑ ڈھونڈ لیا، افسر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ(شاہد ندیم سپرا) شہر میں جدید طریقے سے وسیع پیمانے پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف ، چوروں نے میٹر کھولے کے بغیر ہی جدید سافٹ ویئر سے ریورس کر کے بجلی چوری کرنا شروع کر دی۔جس کی وجہ سے کمپنی کو نقصان کا سامنا ہے۔

 لیسکو ملازمین کی ملی بھگت سے میٹرز کو اتار کر سافٹ ویئر سے ریڈنگ ریورس ہونے لگی ہے، منظم گروہ میٹر سے کو کھولے بغیر ریڈنگ کو ریورس کر لیتا ہے، میٹر ٹمپر نہ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو بجلی چوروں کو پکڑنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہونے والی بجلی چوری نے لیسکو افسروں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹر کے سافٹ ویئر کی مدد سے پہلے صفر، پھر نئی ریڈنگ اپ ڈیٹ کر دی جاتی ہے، ریڈنگ سے قبل بجلی چور سافٹ ویئر کی مدد سے میٹر کو ریورس کروا لیتے ہیں جس کی وجہ سے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی نہیں کرنا پڑتی۔

 دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کی قیمت میں32 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی، بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر 2019 ء سے جنوری 2020 ء تک کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer