ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ بار کونسل کا الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے وزیر ضیا الحسن لنجار کے ہارنے کی افواہ غلط نکلی

Zia Lanjar, Sindh Bar Association, Shaheed Benazir Abad, City42 , Progressive Group
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ بار کونسل کے الیکشن میں صوبائی وزیر کے ہار جانے کی افواہ پھیل گئی۔ سوشل میڈیا میں یہ افواہ پھیلائی گئی کہ  شہید بینظیر آباد کی بار نے  صوبائی ھکومت کے اہم وزیر کو مسترد کر دیا۔

کسندھ بار کونسل کے الیکشن کے نتائج آنا شروع ہوئے تو سوشل میڈیا مین یہ افواہ پھیل گئی کہ  شہید بینظر آباد (نوابشاہ) سے سندھ بار  کونسل کے رکن کی نشست پر الیکشن لڑنے والےصوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار ہار گئے۔ 

بعد مین نتائج سامنے آئے تو معلوم ہوا کہ ضیا الحسن لنجار بھاری اکثریت سے سندھ بار کونسل کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ 

سندھ بار کونسل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق   صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار کو  بھاری اکثریت سے منتخب قرار دیا گیا ہے۔ 

ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے امیدوار تھے۔ ان کے مقابل پروگریسو  گروپ کے امیدوار کے بی رند تھے جو الیکشن ہار گئے۔ 

ضیا الھسن لنجار سندھ نیشنل لائیرز گروپ کے امیدوار  تھے۔ آج ہونے والی پولنگ کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ ضیاء لنجار کو  بھاری اکثریت سے الیکشن جیت گئے ہیں۔