ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ متعدد گرفتاریاں، ہزاروں مقدمات درج

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن؛ متعدد گرفتاریاں، ہزاروں مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف اضلاع سے 47 ہزار 261 منشیات فروش پکڑے گئے، جبکہ متعلقہ تھانوں میں مجموعی طور پر 47 ہزار 129 مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق منشیات فروشوں سے 2471 کلو 19 گرام ہیروئن، 25 ہزار 593 کلو 221 گرام چرس برآمد ہوئی۔ صوبہ بھر میں گرفتار منشیات فروشوں سے 854 کلو 861 گرام افیون برآمد کی گئی۔ اسکے علاوہ منشیات فروشوں سے 6 لاکھ 63 ہزار 829 لیٹر شراب، 68 ہزار 527 لیٹر بھنگ بھی برآمد ہوئی۔ 

 پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ لاہور ریجن سے 9509 منشیات فروش گرفتار، 9281 مقدمات درج ہوئے، شیخوپورہ ریجن سے 2558، گوجرانوالہ ریجن سے 4555 منشیات فروش گرفتار کئے گئے، گجرات ریجن سے 3593، راولپنڈی ریجن سے 3609 منشیات فروش قانون کی گرفت میں آئے۔ اس کے علاوہ سرگودھا ریجن سے 2477، فیصل آباد ریجن سے 5255 منشیات فروش پکڑے گئے، ملتان ریجن سے 5523، ساہیوال ریجن سے 3699 منشیات فروش گرفتار ہوئے، ڈیرہ غازی خان ریجن سے 2940، بہاولپور ریجن سے 3543 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں آئی ۔