ویب ڈیسک :فرانس کے شہر لیون میں ڈکیتوں نے دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے اس میٹلز ریفائنری کی دیوار توڑ کر تقریباً 12 ملین یورو (تقریباً 122.4 کروڑ روپے) مالیت کا سونا لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے فوجی معیار کے ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے گولڈ ریفائننگ لیبارٹری پر حملہ کیا، جس کے دوران پانچ ملازمین زخمی ہو گئے۔
واقعہ تب پیش آیا، جب 6 ڈاکوؤں نے لیبارٹریز پورکیوری نامی نجی ادارے میں دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے بارودی مواد سے دروازہ اڑایا اور اندر گھس کر تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ یورو (3 ارب 92 کروڑ روپے) مالیت کا سونا لوٹ لیا۔
حکام کے مطابق 28 ملازمین اس وقت لیبارٹری میں موجود تھے۔ 3 زخمیوں کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پڑوسی قصبے وینیسیو سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان میں ایک خاتون ملزمہ بھی شامل ہے جو اس کارروائی میں شریک تھی۔