ویب ڈیسک: تنزانیہ کے الیکشن کمیشن نے تنزانیہ کی صدر سمعیہ سلوہو حسن کو ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں فاتح قرار دے دیا ہے۔
صدر سمیعہ سلوہو حسن نے 98 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوبارہ انتخاب جیت لی۔متنازعہ صدارتی انتخابات کے خلاف مظاہرےجاری ہیں۔
بسوں، پیٹرول پمپس، پولیس اسٹیشنوں کو آگ لگا دی گئی، کئی پولنگ مراکز تباہ کر دئیے گئے۔
مظاہرین اور پولیس کےدرمیان جھڑپوں میں اموات کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی۔ملک بھر میں فوج کو تعینات کر دیا گیا، انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی، کئی پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔