ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز سےجرمن پارلیمنٹ کی رکن کی اہم ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز سےجرمن پارلیمنٹ کی رکن کی اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز سےجرمن پارلیمنٹ کی رکن دریاترک نَخباؤر کی ملاقات، مریم نواز نےجرمن پارلیمنٹ کی رکن دریا تُرک نَخباؤر پر تپاک وپرخلوص خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون،ویمن ایمپاورمنٹ بارےبات چیت کی گئی، تعلیم، یوتھ ایکسچینج پروگرام،ماحولیات اورکلین انرجی کےمنصوبوں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازنےجرمنی کیجانب سےحالیہ سیلاب کےدوران اظہاریکجہتی پرشکریہ اداکیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جرمنی کی فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی100ویں سالگرہ پرمبارکباد دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن نےجمہوریت اورباہمی مکالمے کےفروغ میں نمایاں کرداراداکیا، فلڈکےدوران اظہارہمدردی و یکجہتی پاک جرمن دیرینہ دوستی کی عکاسی ہے۔ 

جرمن پالیمانی رکن دِریا تُرک نَخباؤر سے ملاقات باعثِ مسرت ہے،جرمنی 1951 سے پاکستان کا قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار رہا ہے،تعلیم پنجاب حکومت کےاصلاحاتی ایجنڈےکابنیادی ستون ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 10ہزار سے زائد پاکستانی طلباجرمن جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں،خواتین کی بااختیاری پنجاب کی سماجی پالیسی کا مرکزی جزو ہے۔