ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :خیبر ٹیچنگ  ہسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل کردیا گیاجس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیےمیں کہاگیاہے کہ صحت کارڈ پر مفت علاج فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث معطل کیا گیا، حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انشورنس فرم نے ہسپتال کے کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث ہسپتال مالی مشکلات کا شکار ہے۔