ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں چھ دہشت گرد پاکستان آرمی کی کارروائی میں ہلاک

Baluchistan Intelligence based operation, Terrorist killed in Baluchistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: 31 اکتوبر  اور یکم نومبر 2023 کی رات، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران اپنے فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، جب کہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی جا رہی ہے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔