سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 6 دہشتگرد ہلاک

 سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 6 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے. 

 ہلاک ہونے والے دہشتگرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،  دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنادے گی۔