معروف پاکستانی اداکارہ منال خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

معروف پاکستانی اداکارہ منال خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی اداکارہ منال خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ،پہلے بیٹے کی پیدائش سے گھر خوشیوں سے بھر گیا۔

 اداکارہ اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام کی جانب سے بدھ کی سہ پہر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

 منال اور احسن کے ہاں بدھ  کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پر ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام 'محمد حسن اکرام' رکھا گیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

ننھے مہمان کی آمد پر معروف شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی جارہی ہے، ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے بھی احسن، منال اور ان کے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔