(ویب ڈیسک)امریکی کرنسی کی قدر میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے کا ہوگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ ای کیپ کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.50 روپے سے بڑھ کر 283 روپے کا ہواتھا، یورو 298روپے ،برطانوی پاؤنڈ 344 روپے پر برقرار رہا، امارتی درہم30 پیسے کمی سے 79.20 روپے کا ہوا جبکہ سعودی ریال 40 پیسے کمی سے 75.50 روپے کا ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز ہوا،100انڈیکس میں 86پواینٹس کااضافہ ہو گیا،100انڈیکس 51569پرپہنچ گیا۔