عمران خان کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا

 عمران خان کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کو ( ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو لیک انکوئری اور فارن فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سائفر آڈیو لیک انکوئری اور فارن فنڈنگ کیس میں طلب کرلیا۔ ایف آئی اے  نے عمران خان کوسائفر انکوائری میں پیش ہونےکیلئے نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 3 نومبر دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ 

 ایف آئی اے نے عمران خان کے ساتھ ساتھ سابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوبھی 3 نومبرکو دن 12 بجے بلا لیا، اس کے علاوہ اسد عمر کو بھی کل 2 نومبر کو دن بارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرف مارچ بھی جاری ہے جس کی قیادت سابق وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر