ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکتوبر میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Inflation hit an all-time high in October
کیپشن: Inflation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   ادارہ شماریات کی جانب سے  مہنگائی کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2021 میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 2 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ مہینے میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی 9 اعشاریہ 6 فیصد رہی، اکتوبر میں دیہات میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں شہروں میں چکن 17 اعشاریہ 9 فیصد مہنگا ہوا۔اکتوبرمیں ماہانہ بنیادوں پرسبزیاں 15 فیصد اور گھی 43 فیصد مہنگا ہوا، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 40 اور چکن 35 فیصد مہنگا ہوا۔ اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر گندم 13 اور پھل 16 فیصد مہنگے ہوئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر