ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول انفارمیشن سسٹم میں خرابی، تبادلوں کیلئے اساتذہ مشکلات کا شکار

سکول انفارمیشن سسٹم میں خرابی، تبادلوں کیلئے اساتذہ مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: سکول انفارمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث آٹھ اسپیشل کیٹگریز میں تبادلوں کیلئےسینکڑوں اساتذہ کو درخواستیں جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا، اساتذہ نے سسٹم میں خرابی کے باعث تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سکول انفارمیشن سسٹم اساتذہ کیلئے درد سربن گیا، سکول ایجوکیشن نےآٹھ اسپشل کیٹگریزمیں اساتذہ کے تبادلوں پرسے پابندی اٹھائی تھی، ان میں ویڈلاک، بیوہ، معذور، طلاق یافتہ اور باہمی تبادلوں کی کیٹیگریز شامل ہیں۔
مذکورہ اساتذہ 4 نومبرتک اپنی درخواستیں آن لائن جمع کراسکیں گے لیکن سکول انفارمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث سینکڑوں اساتذہ کودرخواستیں جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں کم انرولمنٹ کی وجہ سے سسٹم درخواست وصول نہیں کررہا، جنرل کیٹیگری کے تبادلوں کی وجہ سے سکولوں میں پہلے ہی اسامیاں فل ہوچکی ہیں۔
اساتذہ نےسسٹم میں خرابی کے باعث تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا ہے، سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ معاملےکی تصدیق کے بعد تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا جائےگا جبکہ پنجاب ٹیچرزیونین کا کہنا ہےکہ تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer