ایکسپوسینٹر میں سجا بکس بیسٹیول

ایکسپوسینٹر میں سجا بکس بیسٹیول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصر اللہ: ایکسپو سینٹر میں کتابوں کے بیسٹیول کا انعقاد، میلے میں ملک کے نامور پبلشرز نے اپنے اسٹال لگائے۔  

تفصیلات کے مطابق سال 2018 کا بڑا کتابوں کا میلہ سجا جہاں پاکستان کے بڑے پبلشرز نے اپنی اپنی کتابوں کے اسٹالز لگائے، ایکسپو کے ہال میں پاکستان کے دو سو سے زائد پبلشرز موجود تھے، میلے میں معروف موٹیویشنل اسپیکر اور معلم قاسم علی شاہ نے خصوصی شرکت کی اور کتابوں کے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا۔  

میلے میں پبلشر نے کتابوں کے علاوہ مختلف اشیا بھی شامل کر رکھی تھیں جن میں شہد نمایاں تھا، پبلشرز نے شہد کی مختلف اقسام بھی سجا رکھی تھیں جسے شائقین نے خوب سراہا، میلے میں کتابوں کی خریداری کے لیے شوقین حضرات دور دراز کے شہروں سے آئے تھے۔

بیسٹیول میں آنے والے شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے میلے کے انعقاد سے ادب کے شوقین حضرات کے لیے علم کی طلب کو بھی تسکین ملتی ہے۔