سٹی 42:پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ,حیدر آباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔
دوسرا ایلمنٹر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین کے مابین کھیلا گیا۔حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کیلئے 187رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 184رنز بنا سکی ۔
فہیم اشرف 19 گرین نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیپمین نے 43,حیدر علی 31 رنز بنائے۔ڈیون کانوے نے 30 اور شاداب خان 22رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے دوحنین شاہ نے دو،عاکف جاوید،صایم ایوب، اورحسان خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔حیدر آباد کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے۔عثمان خان نے 61کوشال پریرا نے 37 رنز بنائے۔مارنس لبوشن نے 39 اور صائم ایوب نے 38رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے دو جبکہ گلیسن،فہیم اشرف اور کرس گرین نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
فائنل 3 مئی کو پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا