سٹی 42: پاکستان سپر لیگ سیزن11;دوسرا ایلمنٹر میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین کے مابین جاری ہے ۔
حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کیلئے 187رنز کا ہدف دیدیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
حیدر آباد کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے۔عثمان خان نے 61کوشال پریرا نے 37 رنز بنائے۔مارنس لبوشن نے 39 اور صائم ایوب نے 38رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے دو جبکہ گلیسن،فہیم اشرف اور کرس گرین نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔