ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کا اعلان، بڑھتے اخراجات پر کرایوں میں نمایاں اضافہ

ٹرانسپورٹرز کا اعلان، بڑھتے اخراجات پر کرایوں میں نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد ٹرانسپورٹ سیکٹر نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں گڈز کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور بڑھتی لاگت کے باعث یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایک ٹریلر کے ایک چکر کی لاگت میں تقریباً 2 لاکھ روپے بڑھ چکے ہیں۔ ان کے مطابق ایک ماہ میں ٹرک اور ٹریلر اوسطاً 4 ٹرپس کرتے ہیں، جس سے مجموعی اخراجات میں 8 لاکھ روپے تک اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے شکایت کی کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا مؤثر ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا، جبکہ سبسڈی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس، ودہولڈنگ ٹیکس اور موٹروے و ٹریفک پولیس کے چالان ختم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث ہزاروں ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پالیسیوں پر فوری نظر ثانی نہ کی گئی تو ملک میں ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملکی مفاد میں نقصان برداشت کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں، جبکہ حالیہ حالات نے کاروبار کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔