ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے راوی کےپرانے پل کی تعمیر و بحالی،منصوبہ3ماہ میں مکمل ہو گا

دریائے راوی کےپرانے پل کی تعمیر و بحالی،منصوبہ3ماہ میں مکمل ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  درِ نایاب :ایل ڈی اے نے پرانے راوی پل کےحصوں کی تعمیر وبحالی کا کام شروع کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق   ا یل ڈی اے نے بھاری مشینری لگا کر پل کی پرانی تنصیبات کو اکھاڑنا شروع کردیا،پرانے کرب سٹونز ، ڈرین کورز کو ہٹایا جارہا ہے،ایل ڈی اے پرانے راوی پل کے حصوں کو از سر نو بحال کرکے بیوٹیفکیشن بھی کرے گا،ایل ڈی اے نئے کرب سٹونز ، ڈرین کورز ، سٹریٹ لائٹس لگائے گا۔

ایل ڈی اے برج کے نئے ایکسپینشن جوائنٹ بھی لگائے گا،نئے سرے سے برج کے دونوں سیکشن کی کارپٹنگ کرکے لین مارکنگ کیٹ آئیز لگائے جائیں گی۔

ایل ڈی اے برج بحالی کا کام دو سے تین ماہ میں مکمل کرے گا۔