ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ کر دیا

ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں ازخود اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا، ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کر دیا جس سے دودھ کی خرید عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو گئی ہے۔

ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کے صدر رفیق گجر کے مطابق دودھ کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جو ایک سال کیلئےنافذ العمل ہوگا۔ اعلان کے مطابق بھینس کے دودھ کی ہول سیل قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 220 روپے فی لٹر ہو گئی۔گائے کا دودھ 13 روپے اضافے کے بعد 175 روپے فی لٹر ہول سیل میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پرچون سطح پر دودھ کی قیمت میں مزید 10 سے 20 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ قیمت 170 روپے سے 50 روپے فی لٹر زیادہ ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود ہو چکا ہے جبکہ مارکیٹ میں متوازی قیمتوں کا نظام قائم ہونے سے ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کھل کر سامنے آ گئی ہے