ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلعہ گجر سنگھ پولیس کی کارروائی، شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

قلعہ گجر سنگھ پولیس کی کارروائی، شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ ایس ایچ او رانا قادر کے مطابق ملزم بابر کی متاثرہ لڑکی سے سوشل میڈیا پر بات چیت کا آغاز ہوا جس کے بعد اس نے لڑکی کو شادی کے جھانسے میں دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور اس دوران تشدد بھی کیا۔ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید تفتیش کے لیے ملزم بابر کو جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔