ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ،گراں فروشوں کو بخشا نہیں جائے گا:ڈپٹی کمشنرلاہور

 شہریوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ،گراں فروشوں کو بخشا نہیں جائے گا:ڈپٹی کمشنرلاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  طاہر جمیل:  ڈپٹی کمشنرلاہورکامنافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کر نے کاحکم  دے دیا،لاہورمیں سبزیوں وپھلوں کی قیمتیں مستحکم ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی نگرانی جاری ہے۔

  تفصیلات کے مطابق سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کی ضلعی انتظامیہ کی نگرانی جاری ہے، اضافی قیمت وصولی پر5ہزارروپےجرمانہ،6ایف آئی آرزدرج،15وارننگزجاری کی،ڈپٹی کمشنرلاہورسیدموسیٰ رضاکامنافع خوروں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹنےکا حکم دےد یا،اسسٹنٹ کمشنرزاورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس مسلسل میدان میں سرگرم ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پرسخت کارروائیاں جاری ہیں،ضلعی انتظامیہ کی مسلسل نگرانی سےآلو،ٹماٹرکی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے،اروی، بھنڈی، گاجر، پالک، گھیا، شملہ مرچ، لہسن کی قیمتوں میں بھی استحکام برقرار ہے۔

   ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔