ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 واسا اور کنٹریکٹرز کی سیوریج تبدیلی منصوبہ سست روی شکار

 واسا اور کنٹریکٹرز کی سیوریج تبدیلی منصوبہ سست روی شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب:  واسا اور کنٹریکٹرز کی سیوریج تبدیلی منصوبے پر سست روی  سامنے آگئی  شوکت خانم فلائی اوور سے شوق چوک تک سیوریج تبدیلی منصوبے پر عملی طور پر کام ٹینڈر ہونے کے بعد ایک ماہ بعد بھی زور نہ پکڑ سکا ۔

 تفصیلات کے مطابق  شوق چوک سےشوکت خانم فلائی اوور تک سیوریج تبدیلی کے لئےواسااورکنٹریکٹرتعمیراتی کاموں کےدوران بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے،پائن ایونیوسےخیابان فردوسی کیجانب شوکت خانم فلائی اوورمکمل بند کیا گیا،منصوبہ بندی اورمتبادل روٹ کااعلان کیےبغیرفلائی اوورمکمل بندکیاگیا،گہری کھدائی کےدوران ایم ڈی واسانےسیکشن وائزکام کرنےکاحکم دیاتھا،سیکشن وائزکام کےدوران کھدائی وسیور لائن بچھانےکےبعدبیک فل کرکےروڈبحال کرناتھا۔

سیکشن بحال کرکے ٹریفک چلانے کے بعد بیا سےکشن کھولنا تھا،واساوکنٹریکٹرزنےکاروباری اوررہائشی افرادکوآسانی دینےکی بجائےمشکلات میں اضافہ کردیا،شوکت خانم فلائی اوورکی ایک سائیڈبندکرکےکہیں سائن بورڈبھی نہ لگایاگیا،شہری شوق چوک کیجانب جانے کیلئےازخودطویل راستےتلاش کرکےسفرکرنےپرمجبور ہیں،منصوبہ 10ماہ کاہےدسمبرتک اہلیان جوہرٹاؤن کومشکلات کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

واساحکام نےکنسٹرکشن ڈویژن کوچھوڑکرآپریشنزکوکنسٹرکشن کاکام دیاجوبدانتظامی کاشکارہونےلگا،ایکسئن لیول کےناتجربہ کارسفارشی جونیئرافسرکوذمہ داری دی گئی۔