ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جارہا ہے۔

عالمی یوم مزدور اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ مزدور کی حالت میں بہتری لانے میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

عالمی یوم مزدور کی حقیقت امریکی شہر شکاگو سے ابھری ہے، یہ 1886 کو یکم مئی کا واقعہ ہے جب شکاگو کے مزدور، سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے استحصال پر سڑکوں پر نکل آئے لیکن اس دوران ان کے مطالبات سننے کی بجائے الٹا پولیس نے ان مزدوروں کے جلوس پر فائرنگ کر دی جس سے سیکڑوں مزدور جاں بحق ہو گئے۔

 اس واقعہ کی یاد میں اور شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں آج کے دن یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

اس عالمی یوم مزدور کے منانے کا آغاز پاکستان میں 1973ء میں بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا تھا۔