ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوں، چوریوں سے لاہوری لاکھوں کے سامان سے محروم

ڈاکوں، چوریوں سے لاہوری لاکھوں کے سامان سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے 2 فراد کو زخمی کر دیا جبکہ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق لوئر مال کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے مشتاق اور سمیع اللہ کو زخمی کر دیا اور موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مناواں کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے علی حسن کے گھر سے5 لاکھ30 ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

 جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے مستنصر کے گھر سے 4 لاکھ 20 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ڈاکوﺅں نے عرفان کے گھر گھس کر 2  لاکھ  35 ہز ار کی نقدی لوٹ لی اور  راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے عاطف کے گھر سے  1 لاکھ  40  ہز ار کی نقدی اور  طلا ئی زیورات اور دیگر سامان اور  غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے شاہزیب کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

نولکھا میں ڈاکوﺅں نے قمر سے 35 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، مصطفی آباد کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے جہانگیر سے30 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، ریس کورس کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے شاہنواز سے 18  ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ اقبال ٹاﺅن اور ہڈیارہ سے گاڑیاں اور داتا دربار، سمن آباد اور فیصل ٹاﺅن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس غازی آباد نے کارروائی کر کے چوری کی وارداتوں میں ملوث نیاز چور گینگ کے  2ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ نیاز  علی عرف نیازی اور اس کا ساتھی فہد شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer