سٹی 42 : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر لاہورپریس کلب کے باہر صبح سے ہونے والا احتجاج ختم کردیا گیا ۔
پریس کلب کے باہر دھرنا ختم، مظاہرین نے قائدین کی کال پر احتجاج موخرکیا ۔ جس کے بعد پولیس نے لاہور پریس کلب کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دیں ۔ احتجاج ختم ہونے پر امریکی قونصلیٹ اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہوگئی ۔
ایم ڈبلیو ایم، اتحاد امت فورم سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے، مظاہرین کی بڑی تعداد شاہراہ دستور پر موجود ہے۔ مظاہرین امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔