ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے میں کشیدگی؛ متحدہ عرب امارات میں تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل

خطے میں کشیدگی؛ متحدہ عرب امارات میں تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں سکیورٹی خدشات کے باعث تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

 حکام کے مطابق 2 سے 4 مارچ تک تمام اسکولوں میں آن لائن کلاسز منعقد کی جائیں گی جبکہ تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب دوبئی میں میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد مزید دو افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرونز کا ملبہ دو رہائشی گھروں کے صحن میں گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ حملوں کے باعث دوبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور برج العرب کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔

اماراتی وزارت دفاع کےمطابق ایران کی جانب سے سیکڑوں ڈرونز اور میزائل داغے گئے۔ مجموعی طور پر 137 میزائل اور 209 ڈرونز فائر کیے گئے، جن میں سے 5 میزائل اور 14 ڈرونز اماراتی حدود میں آ کر گرے جبکہ باقی تمام کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ان حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوئے۔