ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی فوج کے سربراہ سمیت اعلیٰ حکام حملوں میں شہید

ایرانی فوج کے سربراہ سمیت اعلیٰ حکام حملوں میں شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کے ایران پر کیے گئے حملوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی شہید ہو گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شامخانی اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ محمد پاکپور بھی نشانہ بنے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں کے نتیجے میں ایران کے 24 صوبوں میں مجموعی طور پر 201 شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے ہیں۔