ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا مجوزہ دو روزہ دورہ روس مؤخر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے روس کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ شیڈول کے مطابق انہیں پیر کے روز ماسکو روانہ ہونا تھا، تاہم خطے کی تازہ پیش رفت کے باعث پروگرام میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ادھر ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی حکومت نے اس سانحے پر چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای اپنے دفتر میں موجود تھے اور سرکاری امور انجام دے رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔
مشرقِ وسطیٰ کی اسی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم کا دورہ روس فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔