(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کو ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ایران میں اب کون ہے جو مؤثر انداز سے احکامات جاری کررہا ہے،تاہم امریکی صدر نے ان ایرانی رہنما کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
ایک سوال پر کہ آیا ایران میں اب جو شخص احکامات جاری کررہا ہے اسے وہ ایران کی قیادت کرتا دیکھنا چاہتے ہیں اس پر صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہاں میرے خیال میں ایسا ہی ہے، کچھ اچھے امیدوار ہیں۔
خیال رہے کہ ایرانی سرکاری میڈیا نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔