ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چولستان کیلئے نہریں نکالنے کی حمایت نہین کی، نوید قمر

 چولستان کیلئے نہریں نکالنے کی حمایت نہین کی، نوید قمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے ایک نیوز چینل پر اپنے  حوالے سے ایک بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے چولستان میں نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی۔

نوید قمر نے کہا، میں نے چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ چولستان کو سرسبز دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک نیوز چینل سے نشر ہونے والے  بیان سے تاثربنا کہ میں نے نہریں نکالنے کی حمایت کی ہے۔

 چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز  ہونے کے بعد بھی صوبہ سندھ میں چولستان کے صحرائی علاقہ کے لئے ہیڈ سلیمانکی سے بہریں نکالنے کی مخالفت کی جا رہی ہے اور ایسی کسی نہر کو سندھ دریا کا پانی کم ہونے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ 

اس تناظر میں  پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نوید قمر کے حوالے سے نیوز چینل سے یہ نشر ہوا کہ انہوں نے چولستان کیلئے نہریں نکالنے کی ھمایت کر دی ہے، نوید قمر کو اس بیان کی تردید کرنا پڑی۔