سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔
چھاؤنی آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نےاپنے دورے کے دوران بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔
آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں کی بے مثال لگن، غیر متزلزل جذبے،بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا، اس موقع پر انہوں نے جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، انوویسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ایرینا کا افتتاح بھی کیا۔

آرمی چیف نے نوجوانوں کو تعلیم میں بہترین کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی، آرمی چیف نے طلبا سے خطاب کیا اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔آرمی چیف نے کہاکہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیسہ وارانہ بہتری میں کلیدی کردار رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی تری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، ملک کی ترقی اور مستقبل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔