ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس، پی سی بی نے اعلان کر دیا

بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس، پی سی بی نے اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی سی بی نے   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارش کی وجہ سے متاثرہ ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان کر دیا۔

 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز بغیر گیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پی سی بی ٹکٹ کی واپسی کی پالیسی کے مطابق ٹکٹ ہولڈر مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہیں اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو۔ 

تمام انکلوژر کے ٹکٹ واپس کر دیے جائیں گے، جبکہ ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔

اہل ٹکٹ ہولڈرز پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان منتخب TCS آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

خریداری کے ثبوت کے طور پر  اصل / اور بغیر نقصان زدہ  ٹکٹ پیش کریں۔ خریدار کو رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ذاتی طور پر TCS آؤٹ لیٹ جانا ہوگا۔ اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعوی نہیں کرسکتا۔