پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا

پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان  کا امیدوار نامزد کردیا، رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک نے میر سرفراز بگٹی کے لئے وزیراعلیٰ ک کے نتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے۔

صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئےسرفرازبگٹی کےنام کی منظوری دی ۔وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔کسی اور امیدوار نے ابھی تک کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کیے۔سرفراز بگٹی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔