لوگوں کو میرے ڈاکٹر ہونے پر یقین نہیں آتا :شائستہ لودھی

لوگوں کو میرے ڈاکٹر ہونے پر یقین نہیں آتا :شائستہ لودھی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ اکثر لوگوں کو میرے ڈاکٹر ہونے پر یقین نہیں آتا۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ میرے فلمی کیرئیر اور مورننگ شو ہوسٹ کرنے کے باعث لوگوں کو میرے ڈاکٹر ہونے پر یقین نہیں آتا تھا ‘۔انہوں نے کہا کہ ’ میں کانفرنس میں جا کر بیٹھتی تھی تو لوگ مجھے اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے کیونکہ اُن کو لگتا ہے کہ یہ صبح بیٹھ کے تو بتا رہی ہوتی ہے کہ آپ نے پرانی شرٹ کو نیا کیسے کرنا ہے اور اب ادھر کیا آ گئی ہے پڑھنے کے لیے ‘۔اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا کہ ’ پہلے تو بہت سارے لوگوں کو یقین بھی نہیں آتا تھا؛ اور کہتے تھے کہ اچھا یہ تو وہ ہیں نا جو میڈیا سے ہیں؛ نام کے ساتھ بس ڈاکٹر لگا لیا ہے ‘۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ ’ لوگ کہتے تھے کہ یہ تو بس میک اپ کر کے بیٹھ جاتی ہیں، ان کے پاس کیا علم ہو گا، ایویں شروع کر دیا بس انہوں نے، بغیر پڑھے، بغیر لکھے اور بغیر کچھ جانے ‘۔اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا کہ ’ اس سب کے باوجود میں مستقل مزاج رہی اور بس پھر آج وہی لوگ ہیں جو خود میرے پاس آتے ہیں اور مجھ سے مشورے کر رہے ہوتے ہیں ‘۔

Ansa Awais

Content Writer