ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالیہ بھٹ فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟جان کر دنگ رہ جائیں گے

bollywood actress
کیپشن: Alia bhutt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالیہ بھٹ کا شمار پاکستانی کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔وہ فلمساز مہیش بھٹ اور اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہیں، ان کے والد گجراتی اور والدہ جرمن ہیں  جب کہ عالیہ کے پاس برطانوی شہریت ہے۔

 عالیہ بھٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2012 میں کرن جوہر کی فلم 'سٹوڈنٹ آف دی ایئر' سے کیا تھا۔ اس فلم میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا بھی مرکزی کردار میں تھے۔ ان  کی اب تک 20 فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جن میں سے عالیہ 14 فلموں میں مرکزی کردار میں تھیں۔ ان کی چند سپر ہٹ فلموں میں رازی، بدری کی دلہنیا، 2 اسٹیٹس اور ڈیئر زندگی شامل ہیں۔

‎عالیہ کو اب تک 12 ایوارڈ مل چکے ہیں جن میں سے 4 فلم فیئر ایوارڈز ہیں۔‎اگر ‎عالیہ بھٹ کے کل اثاثوں کی بات کی جائے تو ان کی جائیداد 74 کروڑ ہے اور  وہ ایک فلم کے لیے تقریباً 15 کروڑ روپے لیتی ہیں صرف یہی نہیں بلکہ اداکارہ کی اشتہار  میں کام کرنے کی فیس ایک سے 3 کروڑ ہے۔