کچا بادام فیم گلوکار بھوبن بڈیاکر کار ایکسیڈنٹ میں زخمی ، حالت تشویشناک

Bhuban Badyakar kacha badam singer
کیپشن: Bhuban Badyakar singer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :کچا بادام گانے سے سوشل میڈیا پر  شہرت پانے والے  بھارتی گلوکار بھوبن بڈیاکر  کارایکسیڈنٹ میں زخمی ہوگئے۔اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مونگ پھلیاں بیچنے والے سے راتوں رات مشہور ہونے والے گلوکار بھوبن بڈیاکر  کی حالت تشویشنا ک ہے۔

بھوبن بڈیاکراپنی سیکنڈ ہینڈ کار چلانے کی تربیت حاصل کررہے تھے  ۔ حادثے میں بھوبن کو سینے پر چوٹ لگی جس کے بعد انہیں مغربی بنگال کے سوری سپر اسپتال میں داخل  کرادیا گیا۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے گاؤں کرلجوری کے رہائشی اور مونگ پھلیاں بیچنے والے بھوبن بڈیاکر کو اس وقت شہرت ملی جب ان کا گانا ’کچا بادام‘ راتوں رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ گانا اپ لوڈ کرنے کے دو ماہ کے اندر ویڈیو پر 21 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں  ۔