آئندہ مون سون میں لاہور ڈوبنے کی پیشگوئی

آئندہ مون سون میں لاہور ڈوبنے کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: آنے والے مون سون میں لاہورشہر کے حالات کراچی سے بدترصورتحال اختیار کرسکتے ہیں، لعل شہباز قلندر، مبین شہید انڈر پاسز مون سون کے دوران غیرمعیاری پمپس اور افسروں کی ناقص حکمت عملی سے پانی میں ڈوبے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے لعل شہباز قلندر انڈر پاس تعمیر کیا ہے۔ واسا کی جانب سے لکھے گئے خط میں انڈر پاس کے ڈسپوزل پر سمپ پمپس لگائے جانے پر نقطہ چینی کی گئی ہے۔ خط کے متن کے مطابق انڈر پاسز سے بارش کے پانی کا نکاس ایک بہت اہم پہلو ہے، ڈیزائن اور پمپنگ مشینری کے انتخاب کے لئے ایکسپرٹ کی خدمات حاصل نہیں کی گئیں۔ خط کے متن کے مطابق کچھ روز قبل شہر لاہور میں 50 ملی میٹر بارش سے کیپٹن مبین انڈرپاس مکمل طور پر ڈوب چکا تھا۔

کیپٹن مبین شہید انڈر پاس پانی سے بھرنے سے واسا نے ہیوی میشنری لگاکر پانی نکالا تھا، مون سون کے دوران لاہور شہر میں 100 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جاتی ہے۔ پچھلے مون سون کے دوران کیپٹن مبین شہید انڈر پاس کو آبدوز پمپوں کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں انڈر پاس تالاب بنا رہا۔

خط کے مطابق نئے بننے والے لعل شہباز قلندر انڈر پاس میں بھی یہ سمپ پمپس لگائے گئے ہیں جن کی موٹرز بھی غیرمعیاری ہیں۔ واضح رہے انڈر پاسز کو پانی میں ڈوبنے سے بچانے کیلئے واسا نے اورزینٹل پمپس لگانے کی متعدد بار درخواست کی تھی۔