سٹی 42:سابقہ صوبائی وزیرخوراک ٹکا محمد اقبال انتقال کرگئے ، ٹکا اقبال کی نمازجنازہ کل دوپہر 2 بجے آبائی شہر عارفوالا میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر خوراک ٹکا محمد اقبال انتقال کرگئے ، مرحوم کی نمازجنازہ کل دوپہر دو بجے آبائی شہر عارف والا میں ادا کی جائے گی، مرحوم عرصہ کئی ماہ سے علیل تھے ان کا جسد خاکی لاہور سے عارف والا منتقل کیا جارہا ہے۔مرحوم ٹکا اقبال ریٹائرڈ ڈی آئی جی ٹکا مختار کے بڑے بھائی تھے۔