ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رینجرز نے لاہور پولیس سے مدد مانگ لی  

  رینجرز نے لاہور پولیس سے مدد مانگ لی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سب نے یہ تو سنا ہی ہو گا پولیس کی بہتر تربیت کے لئے فوج یا رینجرز سے مدد طلب کر لی گئی اور مختلف مواقعوں پر فوج فٹنس میں بہتری کے لئے پولیس کی تربیت کرتی بھی رہی ہے لیکن اس باررینجرز نے لاہور پولیس سے اینٹی رائٹ یونٹ بنانے کے لیے مدد مانگ لی۔

لاہور پولیس کے پاکستان میں پہلے اینٹی رائٹ یونٹ کے چرچے ہیں اب رینجرز میں بھی لاہور پولیس کی طرز پر یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رینجرز کی پنجاب میں تعیناتی کے دوران ریلیوں اور احتجاج سمیت دیگر آپریشنز میں اینٹی رائٹ یونٹ تعینات ہو گا رینجرز میں اینٹی رائٹ یونٹ کو لاہور پولیس تربیت دے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور پولیس نے شہر کے گنجان آباد مخصوص کرائم ہاٹ سپاٹ علاقوں میں موثر پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ذریعے جرائم پر قابو پانے کے لئے موٹر سائیکلز پر مشتمل ابابیل فورس متعارف کروا ئی تھی۔ جس کا باقاعدہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں افتتاح کر دیا گیا تھا۔
ڈی آئی جیز انوسٹی گیشن،آپریشنز،ایس ایس پی سی آئی اے،ایس پی سکیورٹی،ایس پی مجاہد و اہنٹی رائٹ فورس،ایس پی ہیڈ کوارٹرز،تمام ڈویڑنل ایس پیز، ابابیل سکواڈ اور اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی بڑی تعداد اور میڈیا کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی تھی۔