گلبرگ (زین مدنی ) معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی بالآخر ہونے جارہی ہے، دونوں ان دنوں شادی کے دعوت نامے تقسیم کررہے ہیں۔
Wonderful meeting @lamsajalali and @ahadrazamir to receive an invitation to their wedding. They've been 'married' on screen several times. Now for the real deal. Best wishes to them both. pic.twitter.com/Ed968j09Ys
— Mike Nithavrianakis (@MikeNith1) February 28, 2020
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے شادی کارڈ ملنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل اوراحد کے ساتھ کھینچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کی جو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہے۔برطانوی سفیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا شادی کارڈ دینے کیلئے آنے والے سجل اور احد رضا میر سے شاندار ملاقات رہی، آن سکرین کئی بار ان دونوں کی شادی ہوچکی ہے، اب حقیقی شادی ہے۔مائیک نیتھروئینکس نے دونوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل احد کی والدہ ثمررضا میر نے انسٹا سٹوریز میں سجل علی اور احد کی ڈھولکی کے موقع پر تیار کیے جانے والے کیک کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
